: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پیرس،5مارچ(ایجنسی) فرانسیسی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کا دورہ پیرس اختتام پذیر ہو گیا۔ اپنے دورے میں انہوں نے فرانسیسی صدر فرانسو اولاند سے الیزے پیلس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر فرانس اور سعودی عرب کی کابینہ کے متعدد وزراء بھی موجود تھے۔ ملاقات
میں دونوں رہنماؤں نے شامی بحران، یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور مشرق وسطی میں امن کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر نے سعودی ولی عہد کو ملک کا اعلی ترین سول ایوارڈ 'لیجن نیشنل آنرر' پیش جو علاقے اور دنیا بھر میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شہزادہ محمد بن نایف کی کوششوں کا اعتراف تھا۔